کیلیفورنیا کی سینیٹ کی جانب سے سفیر مسعود خان کو “سرٹیفکیٹ آف ریکوگنیشن” حاصل

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):ریاست کیلیفورنیا کی سینیٹ نے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کو پاکستان اور ریاست کیلیفورنیا کے ساتھ ساتھ امریکا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک اعزاز سے نوازا ہے۔

کیلیفورنیا سٹیٹ سینیٹ کی جانب سے پاکستانی سفیر کو بدھ کے روز جنوبی کیلی فورنیا کے پہلے دورے کے موقع پر “سرٹیفکیٹ آف ریکوگنیشن” دیا گیا۔یہ سرٹیفکیٹ سفیر مسعود خان کو جنوبی کیلیفورنیا کےافتتاحی دورے کے موقع پیش کیا گیا جو پاک امریکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ، تجارت اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں میں سفیر مسعود خان کے قابل قدر کردار کا اعتراف ہے۔

کیلیفورنیا سٹیٹ سینیٹ کے اقتباس میں کہا گیا کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں اور اس خطے کی خوشحالی اور ثقافتی زندگی کے لیے پاکستانی-امریکی کمیونٹی کی شراکت قابل تعریف ہے۔

کیلیفورنیا سٹیٹ سینیٹ کی جانب سے، ہم اس اہم کام کو جاری رکھنے کے لیے آپ کے اور آپ کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، اور آپ کے دورے کے موقع پر آپ کا پرتپاک خیرمقدم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.