خوفناک کالی آندھی ۔۔۔جب کراچی میں دن میں اندھیرا چھا گیا اور 16 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔۔۔۔

image

انسان کی زندگی میں کئی بار ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں جن کے نقوش تاحیات ذہن کے پنوں سے چپک کر رہ جاتے ہیں اور کبھی نہ کبھی ضرور ان واقعات کی یادیں تازہ ہوکر انسان کو ماضی کے جھرکوں میں لے جاتی ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں 31مئی 1986 کو پیش آیا جب شہر قائد میں تاریخی کالی آندھی نے زبردست تباہی مچائی اور 111 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی اس آندھی نے 16 لوگوں کی جان لے لی تھی۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق 1986 میں 31 مئی کورمضان کی ایک دوپہر کے آخر تک موسم میں کافی حبس تھا ،4 بجے کے قریب شمال سے بادل نمودار ہونا شروع ہوئے، آسمان کو ڈھانپ لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آسمان سیاہ ہو گیا۔

ساڑھے 4 بجے کے قریب مکمل اندھیرا چھا گیا اور15 منٹ تک گرد وغبارکے طوفان کے بعد 111 کلومیٹر کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس سے شہر میں 16 اموات ہوئیں،یہ طوفان کراچی میں 23 جون 2007 کے طوفان تک ریکارڈ پر سب سے شدید دھول کا طوفان تھا۔

کراچی میں آنیوالے اس خوفناک طوفان کے 36سال بعد آج بھی سوشل میڈیا صارفین ماضی کے  اخباری تراشوں کو شیئر کرکے اس خوفناک واقعہ کو یاد کرتے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.