15 بچے اور 2 بیویاں ہیں لیکن پھر بھی ایک شادی اور کرنی ہے ۔۔ اپنی باتوں سے مشہور ہونے والا یہ بلوچ کون ہے؟

image

کسی نے ٹھیک ہے کہا ہے کہ مرد اور گھوڑا کبھی بوڑھا نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ ایک ایسا پاکستانی بھی ہے جو اپنے منفرد مونچھوں اور زیادہ بچوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس شخص کا نام محمد داؤد ہے جوکہ بلوچستان کے شہر گوادر کا رہنے والا ہے۔ محمد داؤد کی عمر تو 50 سال ہے اس عمر میں آ کر عموماََ لوگ اپنے آپ بوڑھا تصور کرنے لگتے ہیں۔

مگر یہ کہتے ہیں کہ مجھے تو ابھی ایک شادی اور کرنی ہے جبکہ میں نے 2 شادیاں پہلے ہی کی ہوئی ہیں جن سے 15 سے زیادہ بچے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اب ارادہ کر لیا ہے کہ شادی کروں گا تیسری۔ مزید یہ کہ جب ان سے مونچھوں سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بڑی مونچھیں اور بال رکھنا ہم بلوچوں کی شان ہے۔

اور اس شان کو برقرار رکھنے کیلئے میں خود بھی روزانہ بادام ،دودھ اور اچھی غذا کھاتا ہوں اور مونچھوں پر تیل دودھ لگاتا بھی ہوں۔ دوران انٹرویو مونچھوں کی خاصیت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری دونوں بیویوں کو یہ مونچھیں پسند ہیں کیونکہ میں دوسرے مردوں سے الگ نظر آتا ہوں ان سے۔ اور اب یہ عمر ہو گئی ہے تو میں نے تھوڑی چھوٹی کر لی ہیں مونچھیں ورنہ جوانی میں تو لوگ اسے خوب دیکھا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے آخر میں جب ان سے بڑی بڑی شلواروں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس طرح یوں بڑی بڑی شلواریں پہننا بھی بلوچ روایات کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ شلوار قمیض جوکہ ایک نہایت ہی اچھا لباس ہے اس کی خاصیت کو بڑھاتی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.