مشین دھاگہ توڑتی ہے، سلائی مشین کی صفائی اور سروس اب گھر میں ہی کرنا سیکھیے جو کرے خواتین کی ہر مشکل آسان

image

سلائی مشین خواتین کے لئے ایک اہم مشین ہے جس سے ان کا سلائی کا بڑا اور چھوٹا دونوں طرح کا کام ہوتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اگر اس کا کوئی بھی پرزہ اپنی جگہ سے ہل جائے تو پوری مشین کی سیٹنگ آؤٹ ہو جاتی ہے۔ اس لئے اس کی سروس اور اس کی صفائی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو گھر میں ہی اس کی مینٹینینس اور سروس کرنا بتائیں گے۔

سب سے پہلے اسکریوڈرائیور سے شٹل کے اسکریو ڈھیلے کر لیں۔ اب اس کے وھیل کو آہستہ سے گھما کر نکال لیں۔ اب اس کے سارے پارٹس اتار لیں ۔

اب ٹوتھ برش سے اس کی اندرونی حصوں کی اچھی طرح صفائی کریں۔ پھر ایک سوتی کپڑے سے اس کی صفائی کر لیں۔

مشین کی صفائی کرتے وقت جو نٹس اورا سکریوکھولیں وہ مشین کے سائڈ کے خانے میں رکھتے جائیں ، تاکہ کھو نہ جائیں۔ اب شٹل لگانے والے حصے کو برش سے اچھی طرح صاف کریں۔ کپڑے سے سارے راڈز وغیرہ صاف کر لیں۔

اب فٹ پریسر کی صفائی کریں، اس کے نٹس ڈھیلے کریں اور اس کو اوپر اٹھا دیں۔ اور کپڑے سے صفائی کر لیں، پھر اندر کی صفائی برش سے کریں۔ اس کی صفائی مہینے میں ایک دفعہ ضرور کر لیا کریں۔

اب دھاگے والے رنگ بھی صاف کر لیں۔

اب باری باری سارے نکالے ہوئے حصے واپس لگانا شروع کریں۔ سب پرزے اپنی جگہ فکس کریں۔

شٹل کے نٹس کو زیادہ ٹائٹ نہ کریں ورنہ مشین کی سلائی میں بھاری پن آجائے گا۔اب اس کے وھیل میں دوقطرے آئل کے ڈالیں اوروھیل گھما کر ساری سائڈز میں آئلنگ کر دیں۔

اب اس کو بھی دوبارہ مشین میں فکس کر کے نٹس لگا دیں۔ پھر مشین کا وھیل چلا کر اس کی سیٹنگ چیک کرلیں۔

لیجیے آپ کی مشین کی سروس ہو گئی۔ اب اس کوایک گھنٹے کے لئے دھوپ میں رکھ دیں ، اس سے آپ کی سلائی کی کوالٹی بہترین ہو جائے گی۔ اور مشین زبردست چلے گی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.