خوبصورت پھول سبزیاں بن جاتے ہیں ۔۔ کھانے میں استعمال ہونے والی مشہور سبزیوں کے پھولوں سے بننے کے دلچسپ مناظر

image

پھل اور سبزیاں تو ہر کوئی کھاتا ہے مگر اب سوشل میڈیا کی دنیا نے ان چیزوں سے متعلق بھی آگاہی پھیلا دی ہے، جو سب کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں مختلف سبزیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ پہلے پھول تھے اور پھر وہ سبزیاں بن گئیں۔

بینگن:

اسی ویڈیو میں بینگن کو دیکھا جا سکتا ہے، بینگن کے بیچ کو جب پودے میں ڈالا تو تقریبا 60 دن کے اندر ہی پھول بن نکل آیا جو کہ بعدازاں مُر جھا گیا اور پھر وہی مُرجھایا ہوا پھول بعدازاں بینگن میں تبدیل ہو گیا۔

100 دن کے اندر ہی چھوٹا سا بینگن پھول میں سے بنا ہے، یعنی یہ کہا جا سکتا ہے کہ خوبصورت پھول بینگن بن گیا۔

شملہ مرچ:

اسی طرح ایک اور سبزی سے متعلق بھی بتایا گیا جس میں ایک خوبصورت پھول کو شملہ مرچ بنتے دیکھا گیا ہے۔

شملہ مرچ کے بیچ کو جب پودے میں دبایا گیا تو کچھ دن بعد ہی وہ بیچ پتوں کی صورت میں باہر آنا شروع ہو گیا، جو بعدازاں پیلے پھولوں کی افزائش کا باعث بنا اور پھر یہی پیلے پھول مُر جھا گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہرا بننے والی شملہ مرچ لال بن گئی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.