ہمیں جنگجو پیدا کرنے ہیں مفت خور نہیں۔۔۔شیخ راشد بن المکتوم بے پناہ دولت کے باوجودقوم کے مستقبل کیلئے پریشان کیوں ؟

image

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم دبئی شیخ راشد بن المکتوم کا کہنا ہے کہ آپ کو جنگجو پیدا کرنا ہونگے، مفت خورنہیں کیونکہ مشکل وقت آدمی کو مضبوط بناتا ہے، کمزور آدمی مشکل وقت پیدا کرتا ہے۔

امیر دبئی سے ایک بار مملکت کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے دادا اونٹ پر سوار تھے، میرے والد اونٹ پر سوار تھے، میں مرسڈیز پر سوار ہوں، میرا بیٹا لینڈ روور پر سوار ہے اور میرا پوتا لینڈ روور پر سوار ہونے جا رہا ہے لیکن میرے پڑپوتے کو دوبارہ اونٹ پر سوار ہونا پڑے گا۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت مضبوط آدمی بناتے ہیں، مضبوط آدمی آسان وقت پیدا کرتے ہیں۔ آسان وقت کمزور آدمی پیدا کرتا ہے، کمزور آدمی مشکل وقت پیدا کرتا ہے۔ بہت سے لوگ اسے سمجھ نہیں پائیں گے لیکن آپ کو جنگجو پیدا کرنے ہوں گے، مفت خورنہیں۔

یہ حقیقت ہے کہ جب کسی انسان کو سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر مل جاتا ہے تو اس کی نظر میں اس شئے کی اہمیت و افادیت کم ہوجاتی ہے لیکن جب کوئی انسان اپنی محنت اور قربانیوں سے کچھ حاصل کرتا ہے تو اس کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

عرب حکمرانوں کیلئے یہ مشہور ہے کہ وہ محنت مشقت کے بجائے شاہانہ زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں اور بے پناہ دولت اور وسائل کی وجہ سے عرب قوم میں روایتی محنت اور جہد مسلسل کی کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ سے عرب حکمران اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے حوالے سے پریشانی سے دوچار ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.