افغانستان میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع،11.2 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

image

کابل۔3جون (اے پی پی):افغانستان میں4 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی،جو 6 جون تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے 11.2 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

شنہوا کے مطابق قائم مقام وزیر صحت عامہ مولوی نور جلال جلالی نے کہاہے کہ وزارت صحت عامہ افغانستان میں اپنے شراکت داروں کے تعاون سے وائلڈ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے مارچ میں رپورٹ کیا کہ افغانستان میں مسلسل پانچ مہینوں سے وائلڈ پولیو وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.