پلاسٹک کی بوتلیں اور تھیلیاں دو اور سستا پیٹرول خرید لو ۔۔ کس ضلع کے پیٹرول پمپ مالک نے یہ خوش کرنے والا اعلان کر دیا؟

image

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت ہر کسی کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے کیونکہ پیٹرول کے بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں دگنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ پچھلے دنوں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس کی قیمت بڑھی ہے جس سے تقریباً سب ہی پریشان ہیں۔

ایسے میں ہر کوئی سستے پیٹرول کو حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ اگر آپ بھی انہیں میں سے ایک ہیں تو آپ کا یہ خواب بھی پورا ہوسکتا ہے کیونکہ ایک پیٹرول پمپ کے مالک نے یہ اعلان کیا ہے کہ اگر آپ ہمیں پلاسٹک کی بوتلیں اور تھیلیاں دیں گے تو ہم آپ کو سستا پیٹرول فراہم کریں گے۔

مگر کہاں؟

دراصل بھارتی ریاست راجستھان کے بلوارا ضلع میں قائم چھانگا بگتاورمال نامی پیٹرول پمپ کے مالک اشوک نے بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنے کے لیے انوکھا اعلان کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ:

اگر کوئی شخص 1 لیٹر دودھ کا 1، آدھے لیٹر دودھ کے 2 اور ساتھ میں 1 لیٹر کی خالی بوتل دے تو ہم اسے 1 روپے لیٹر سستا پیٹرول اور 50 پیسے لیٹر سستا ڈیزل دے رہے ہیں۔

اس مہم کے تحت اب تک 700ہم نے پلاسٹک بیگ جمع کرلیے ہیں لیکن ہمارا مقصد 10 ہزار بیگ جمع کرنا ہے تاکہ شہر کو پولیتھین پلاسٹک فری شہر بنایا جاسکے۔

مگر چونکہ ابھی زیادہ لوگوں کو اس مہم کے متعلق نہیں پتہ اس لیے ہم زیادہ چیزیں جمع نہیں کر پائے، مگر امید کی جارہی ہے کہ ہم جلد ہی اپنے مشن میں کامیاب ہو جائیں گے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.