انگریز بھی قومی ترانہ پڑھنا شروع ہو گئے ۔۔ پردیس میں اداکار جشن آزادی کیسے مناتے ہیں؟ دیکھیے

image

پردیس میں بسنے والے جب کبھی ملک کا جشن آزادی مناتے ہیں، تو ان کا انداز بھی نرالا ہوتا ہے اور جذبات بھی کافی منفرد ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

یورپ میں جشن آزادی منانے والے متوالوں کا انداز بھی نرالا ہوتا ہے، ایسا ہی کچھ پاکستان کی مشہور اداکارہ سارہ خان نے کا۔ جو کہ پاکستان کی اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ جشن آزادی میں شریک تھیں۔

ہرے رنگ کے کپڑے پہنے سارہ کان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر یورپ میں اس خاص دن کو منا رہے تھے، پردیس میں موجود پاکستانیوں نے بینڈ باجے کے ساتھ اس دن کو اسی انداز میں منانے کی کوشش کی جو وہ پاکستان میں منانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

صبح کے وقت پاکستانیوں نے معروف سڑک پر ریلی نکالی، جس میں شرکت کرنے والوں کے ہاتھوں میں جھنڈے تھے اور لبوں میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ۔ تقاریب کو دیکھنے والے انگریز بھی قومی ترانے کی دھن کو سننے لگے، جبکہ بینڈ کی جانب سے بہترین پرفامنس دی گئی۔

تقریب کو چار چاند پاکستانی اداکار عمران عباس، اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر بھی موجود تھے۔ فلک شبیر نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا اور پردیسیوں کی خوشی کو مزید دوبالا کر دیا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.