حلال رزق کمانا بہت ہی مشکل ہے پر سکون بھی انسان کو اسی میں ملتا ہے جب انسان حلال کمائی کا نوالہ اپنے منہ میں ڈالتا ہے۔
تو یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے ان 2 نایاب ہیرو کو لے کر پیش ہوئے ہیں جنہیں ہم نے ٹی وی پر تو بہت دیکھا پر وہ کس مجبور میں زندگی گزار رہے ہیں ، شاید یہ ہم نہیں جانتے۔
آج ہم ان دو کرداروں کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے پورے 22 سال پی ٹی وی پر فنکار کے طور پر کام کیا اور لوگوں کی مشکلات میں کمی پیدا کی مگر یہ دونوں شخص جن کے نام عقیل اور پروانہ بھائی ہیں یہ اچانک سے مختلف تقریبات اور سڑکوں پر کیوں موٹو پتلو بن کر کام کرنے لگے۔
تو اس بات کا منہ بولتاثبوت یہ ہے کہ پروانہ بھائی کہتے ہیں کہ اج بس 2 وقت کی روٹی کیلئے یہ کام کرتے ہیں ورنہ لوگ ہمیں تو برا بھلا بولتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں اور دھکے بھی دیتے ہیں۔
کیونکہ ویسے بھی ہمارے ملک میں لوگ چھوٹے قد والوں کا مذاق ہی تو بناتے ہیں۔ مگر یہ کام اس لیے کرنا پڑا کہ وقت بدلنے کے ساتھ ہمیں پی ٹی وی اور پرائیویٹ چینلوں پر کام ملنا بند ہو گیا تھا ، تو پھر گھر تو نہیں بیٹھ سکتے تھے نہ۔
ان دونوں کا مزید کہنا تھا کہ آج تو ہم موٹو پتلو مشہور کارٹون کردار بن کر لوگوں کو ہنساتے ہیں جبکہ اس سے پہلے خواجہ آن لائن کے مشہور فنکار تھے جو پی ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔
اخر میں بس عوام سے یہی گزارش ہے کہ انہیں برا بھلا کہنے کی بجائے انہیں اپنے گھر میں تقریبات کیلئے بلائیں تاکہ یہ روزی کمانے کی خاطر سڑکوں پر دھکے نہ کھائیں۔