ایک دن میں 22 ہزار سے زائد پیسے کما لیتی ہوں ۔۔ گاڑیوں کے پنکچر لگانے والی پاکستان کی یہ پہلی لڑکی کون ہے؟

image

میں نے ایک دن میں 22 ہزار سے زائد کما لیا ہے جی ہاں یہ الفاظ ہیں اس خوبصورت و باہمت لڑکی کے جو پنکچر لگانے کا کام کرتی ہے۔

جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے یہ وہ لرکلی ہے جو بسوں، ٹرکوں، موٹر سائیکل اور رکشوں کے پنکچر لگاتی ہے۔

اور اس 19 سالہ لڑکی آیت کا کہنا ہے کہ پہلے تو ابو جب بیمار رہنے لگے تو میں نے یہ کام شروع کیا کیونکہ اس ووقت گھر میں غربت نے ڈیرے جما لیے تھے لیکن اب اس کام میں مجھے مزہ آتا ہے کیونکہ یہ میرا اپنا کام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پانچوں کلاس سے ہی میں نے کما کر نہ صرف اپنا گھر چلایا بلکہ اپنے اسکول کی فیس بھی خود ہی دی۔

اب اللہ پاک کے کرم سے میٹرک کر لیا ہے اور ایمازون پر بھی کام کر رہی ہوں یہی وجہ ہے کہ کچھ ماہ کی ٹریننگ کے بعد آج میں نے پہلی مرتبہ ایمازون پر 100 ڈالر کمائے جوکہ پاکستانی روپوں میں 22 ہزار بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ جب یہ پیسے میں نے گھر لا کر اپنے اب کو دیے تو انہوں نے مجھے اپنے گلے سے لگا لیا اور روتے ہوئے کہا کہ تم میری بیٹی نہیں بیٹا ہو، جو تم نے کر دکھایا ہے، وہ تو کئی بیٹا بھی نہیں کر پاتا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts