ٹھنڈا پانی لیا اور نہلا دیا پھر۔۔ کراچی میں شہریوں کی ڈکیت کو انوکھی سزا

image

کراچی: شہر قائد ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان شہریوں نے خود جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنا شروع کردیا، شہریوں نے مبینہ ڈکیت کو پکڑ کر رسیوں سے باندھ کر ٹھنڈے پانی سے نہلا دیا۔

گلستان جوہرروفی لیک ڈرائیو میں شہریوں نے چور کو ٹھنڈے پانی سے نہلا کر تشدد کیا۔ جسم پر برف کی سل لگا کر دھلائی کی گئی۔

دوسری جانب تین ہٹی پربھی شہریوں نے مبینہ ڈکیت پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

دوسری جانب کراچی پولیس نے کئی ہائی ریٹنگ واقعات کی تردید جاری کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز وائرل کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عرفان بہادر نے پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جوواقعات کراچی میں نہیں ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے۔

عرفان بہادر نے کہا کہ لاطینی امریکاکی ایک ویڈیوہے جوبہت زیادہ کراچی میں وائرل ہوئی، ویڈیو کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نام دیکر دہشت پھیلائی گئی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ایک اور واردات کا واقعہ پیزاشاپ فیصل آباد میں پیش آیا، اس واقعے کو کراچی گلشن اقبال سے منسلک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال کے ریسٹورنٹ میں جھوٹی واردات کی خبر چلائی گئی، واردات کی تردید ریسٹورنٹ کے مالک نے ازخود کی ہے۔

عرفان بہادر نے اپیل کی عوام ان شر پسند عناصر کے خلاف کراچی پولیس کا ساتھ دے، ایسی ویڈیوز کی نشاندہی کراچی پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کریں، ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.