ایک طرف ماں اکیلے رہتی ہیں، تو دوسری طرف کینسر کا شکار بیوی ۔۔ انوپم کھیر ان دنوں کن مشکلات کا شکار ہیں؟

image

مشہور بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے ولن سے لے کر کامیڈی کے کردار بھی بخوبی نبھائے، تاہم ان کی زندگی میں چند ایسی تبدیلیاں بھی آئی ہیں، جس نے توجہ حاصل کی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

انوپم کھیر بتاتے ہیں کہ جب وہ کیریئر کے شروعات میں تھے تو محض 37 روپے لے کر ممبئی آئے تھے، اس حد تک پریشانی میں مبتلا تھے کہ کھانے کو کچھ ہوتا تھا اور نہ ہی رہنے کو، اکثر ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزرتی تھیں۔

اداکار نے بتایا کہ مشکل وقت اس حد تک تھا کہ دلاری یعنی میری والدہ کو اپنا زیور تک بیچنا پڑا، بیٹے کا خواب پورا کرنے کے لیے ماں نے اپنے سونے کے قیمتی ہار بھی دے دیے تھے۔ سونے کے سیٹس بیچ کر ماں نے ہمیں اسکول میں داخلہ دلوایا، کیونکہ والد ماہانہ صرف 90 روپے کماتے تھے، یہی وجہ ہے کہ انوپم کھیر اپنی والدہ کے بے حد قریب ہیں۔

تاہم اب وہ والدہ کے ساتھ بہت کم وقت بتا پاتے ہیں، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایک تو وہ کام کے سلسلے میں مختلف مقامات پر ہوتے ہیں اور دوسری بڑی وجہ ان کی اہلیہ کرن کھیر ہیں، جو کہ اس وقت کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے میں مگن ہیں۔

کرن کھیر گزشتہ سال کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئی تھیں، تاہم اب ان کی حالت کافی حد تک بہتر تو ہے، لیکن جسم میں کمزوری اور کینسر کے اثرات ان میں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

لیکن جب کبھی وہ والدہ سے ملتے ہیں، تو ان کے ملنے کا انداز بتا دیتا ہے، کہ وہ اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ ان کی ویڈیو کافی وائرل بھی ہے جس میں وہ اچانک والدہ کے گھر آ کر والدہ کو سرپرائز کر رہے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.