گاڑی نے ماں کو ٹکر مار دی، بچے بلک بلک کر روتے رہے۔۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کہاں پیش آیا جہاں بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی؟

image

تین معصوم بچوں کی ماں ان سے چھن گئی جب تیز رفتار گاڑی خاتون پر چڑھ دوڑی اور بچوں کے سامنے ان کی ماں کو کچل کر ملزم فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا کہ انسانیت بھی شرما گئی۔خاتون کا حادثہ ہوا تو اس کے بچے ماں کی لاش کے گرد روتے رہے ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔

راولپنڈی فیض آباد کے قریب اسلام آباد ایکسپریس وے پر گاڑی نے خاتون کو کچل ڈالا۔خاتون اپنے تین بچوں کے ہمراہ روڑ کراس کررہی تھی اور اسی دوران خاتون کی گاڑی سے ٹکر ہوئی، عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ خاتون کے ساتھ اس کے تین بچے بلبلاتے رہے۔

واقعے سے متعلق ایک شخص نے ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ گاڑی والے نے مارا وہ درندہ صفت انسان رکا بھی نہیں، خاتون کے بچے بلبلا کر رو رہے ہیں۔

دیکھیئے ویڈیو مناظر جب ماں کی لاش ایک سڑک پر پڑی رہی اور بچے کیسے بلبلاتے رہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.