اللہ جسے چاہے ہدایت دے ۔۔ گلوکار عبداللہ قریشی نے اسلام کی خاطر موسیقی چھوڑ دی

image

معروف گلوکار عبداللہ قریشی نے اسلام کی خاطر موسیقی کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مستقبل میں کسی طرح کے میوزک کنسرٹ اور اشتہارات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

عبداللہ قریشی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میں نے یہ فیصلہ مذہبی وجوہات کی بناء پر لیا ہے، کافی عرصہ سے خاموشی کی وجہ یہ تھی کہ میں میوزِک انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کرنے کے لیے کچھ وقت لینا چاہتا تھا کیونکہ میں نے میوزِک کو بطور پیشہ جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میوزِک انڈسٹری میں بہت اچھا وقت گزرا، ہزاروں لوگوں نے مجھے سراہا اور محبت دی، کچھ بہت اچھے دوست بنائے، ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جوکہ میرے لیے مثال تھے اور میں نے بہت کچھ سیکھا اور وہ سب کیا جو کرنا مجھے اچھا لگتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک زندگی کا اصل مقصد اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اپنی اگلی زندگی سنوارنے کے لیے ہم سب کے پاس اس دنیا میں بہت کم وقت ہے۔ میں اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں اور بہتری کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے سچ کھوج رہا ہوں۔

عبداللہ قریشی نے یوٹیوب سے پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی تھی جبکہ وہ رواں سال دوبارہ ریکارڈ شدہ قومی ترانے کا بھی حصّہ تھے جو 14 اگست 2022ء کو ریلیز ہوا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.