موسیقی اسلام میں مکمل طور پر حرام نہیں ۔۔ حمزہ علی عباسی نے اسلام کی خاطر میوزک انڈسٹری چھوڑنے والے گلوکار کو پیغام دے دیا

image

گذشتہ روز پاکستانی میوزک انڈسٹری کو اسلام کی خاطر چھوڑنے والے گلوکار عبداللّٰہ قریشی آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جن کے فیصلے سے ان کے مداح خوش دکھائی دیئے۔

عبداللّٰہ قریشی کے مداح جہاں ان کی گلوکاری کے چھوڑنے سے مایوس ہیں تو وہیں بہت سے پرستار ان کے اس فیصلے کو سراہ بھی رہے ہیں۔

گلوکار عبداللّٰہ قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے گلوکاری کو خیر باد کہنے کی خبر کا اعلان کیا۔

مختلف اداکار و گلوکاروں نے عبداللّٰہ قریشی کے اس عمل پر اپنے اپنے اظہارِ خیال کر رہے ہیں وہیں اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ان کے لیے اپنا پیغام جاری کیا ہے جو خود بھی شوبز انڈسٹری کو کئی ماہ قبل خیر باد کہہ چکے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی جانب سے عبداللّٰہ قریشی کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسلام میں میوزک مکمل طور پر حرام نہیں ہے۔ اس مشورے پر سوشل میڈیا صارفین تنقید بھی کر رہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئےسابق گلوکار عبداللّٰہ قریشی کے اس اقدام پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں اور انہیں آگاہ کیا کہ موسیقی اسلام میں مکمل طور پر حرام نہیں ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے موقف کی تصدیق کے لیے دو یوٹیوب ویڈیوز کے لنک بھی شیئر کئے، پہلی ویڈیو ان کے اپنے یوٹیوب چینل کی ہے اور دوسرا ویڈیو لنک معروف مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی کے چینل کا ہے جس میں انہوں نے گانے اور اسلام پر تبصرہ پیش کیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.