صبح نوکری کی تلاش میں نکلی لیکن پھر ۔۔ کراچی میں پراسرار طور پر بچوں اور خواتین غائب ہو کر کہاں جا رہے ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں خواتین اور بچوں کے پراسرار اغوا کی خبریں کافی چرچہ میں ہیں، نوجوان خواتین، بچے اچانک غائب ہو رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اگرچہ یہ معلومات تو نہیں مل سکیں کہ کون بچوں اور خواتین کو اغوا کر رہا ہے یا پھر انہیں کوئی فرد اغوا کر رہا ہے، آیا زیادتی کا واقعہ ہے یا پھر ذاتی دشمنی، تاہم اس حوالے سے پولیس تحقیقات بھی جاری ہیں۔

گزشتہ دو دنوں سے کراچی کے علاقے گلشن حدید سے 31 سالہ انعم صہیب پیر کی صبح کی ملازمت کے لیے انٹرویو کے سلسلے میں نکلی تھی، لیکن اس کے بعد سے ملاقات ہی نہیں ہو پائی اور نہ ہی کچھ علم ہے خاتون کہاں چلی گئی۔

انعم ایک بچے کی ماں بھی ہیں اور نہ ہی گھر والوں کا انعم سے رابطہ ہو سکا ہے۔

ایک خاتون صارف نے اپنے دیور کے گمشدہ ہونے کی خبر بھی اپلوڈ کی اور بتایا کہ میرے دیور جو ایک بچے کے باپ بھی ہیں، کل سے پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔

نومبر 6 کو ببھی کراچی کے علاقے 2 دریا کی رہائشی لائبہ لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے بعد لائبہ کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھی، کہ اس بچی کو ڈھونڈنے میں مدد کی جائے۔

17 سالہ لائبہ سمیت کراچی میں آج کل کئی بچے اور خواتین لاپتہ ہو رہے ہیں۔

27 ستمبر کو بھی ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی جس میں کراچی کی خاتون شبانہ یونس سے متعلق لکھا گیا جو آخری بار کرن اسپتال کے پاس دیکھی گئی تھیں۔

جس کے بعد 40 سالہ خاتون کا پتہ نہیں چل سکا۔ جبکہ شبانہ 22 ستمبر کو لاپتہ ہوئی تھیں۔

دوسری جانب کراچی یونی ورسٹی کنفیشن کے پیج پر بھی ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی جس میں بچوں سمیت خواتین کے بارے میں بتایا جو کہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے، جبکہ ان میں سے کئی بچوں کی جان لے لی گئی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.