ندیم کی شادی کا کارڈ کیسا تھا ۔۔ ماضی کے 5 مشہور اداکاروں نے کس سے شادی کی؟

image

پاکستان فلم انڈسٹری نے بے شمار سپر اسٹار پیدا کئے ہیں جنہوں نے اپنی فنکاری سے مداحوں سے بھرپور داد حاصل کی اور ان میں سے کئی ستارے آج بھی فن کے افق پر جگمگا رہے ہیں جن میں سے ایک نام ندیم بھی ہے۔

ندیم کے نام سے شہرت پانے والے مرزا نذیر بیگ نے 1967ء میں اپنے کیرئیر کے آغاز کے بعد دوسو سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔

مرزا نذیر بیگ عرف ندیم گلوکار بننے کیلئے فلم انڈسٹری میں آئے لیکن گلوکار تو نہ بن سکے تاہم فلم انڈسٹری کے بہترین اداکار بننے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے فلم ’’چکوری‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا یہاں سے ان کی کامیاب فنی زندگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ندیم نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا اور کئی طرح کے کردار کئے۔ 1974ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’آئینہ‘‘ ندیم کے کیریئر کی کامیاب ترین فلم تھی جس نے کراچی سرکٹ میں چار سو ایک ہفتے نمائش کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا۔

ان کی لازوال اور سپرہٹ فلموں کی فہرست میں ’’اناڑی، پہچان، لاجواب اور قربانی، دہلیز، سہرے کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی اور بھول سمیت دیگر یادگار فلمیں شامل ہیں۔

ندیم نے بطور بہترین اداکار 19 نگار ایوارڈ حاصل کئے، 3 قومی فلم ایوارڈ حاصل کئے، 19 گریجویٹ ایوارڈ حاصل کئے، بطور بہترین اداکار 10 بولان ایوارڈ حاصل کئے، 5 پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کئے، 11 لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کئے۔

ندیم نے 1967ء میں فرزانہ احتشام نامی خاتون سے شادی کی، ان کے دو بیٹے ہیں اور 80 سے زائد بہاریں دیکھنے والے سپر اسٹار ندیم کے لازوال کردار آج بھی فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔

اداکار جاوید شیخ نے دو شادیاں کیں، ایک اہلیہ زینت منگی سے ان کے دو بچے اداکارہ مومل شیخ اور شہزاد شیخ ہیں۔ ایک شادی سلمیٰ آغا کے ساتھ ہوئی تھی اور بدقسمتی سے دونوں طلاق پر ختم ہوئیں۔

اداکار وحید مراد کے والدین کراچی کے میمن صنعتکار ابراھیم میکر کی بیٹی سلمیٰ کو پسند کرتے تھے چنانچہ والدین کی مرضی سے وحید مراد کی شادی جمعرات 17 ستمبر 1964ء کو منعقد ہوئی۔ شادی کی تقریب میں گلوکاری کے لیے کوششیں کرنے والے نذیر بیگ یعنی ندیم نے سنگیت پیش کیا۔

اپنی جذباتی اداکاری سے اَنمٹ نقوش چھوڑنے والے اداکار محمد علی نے تقریباً 3 سو کے قریب فلموں میں کام کیا اور فلموں میں ان کی ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ زیبا ہی حقیقی زندگی میں بھی ان کی ہیروئن بن کر آئیں اور محمد علی کے مرتے دم تک ساتھ رہیں۔

بھارتی اداکار امیتابھ بچن سے مشابہت رکھنے والے اظہار قاضی بھی پاکستان کے نامور اداکار تھے، انہوں نے کراچی کی خاتون سے شادی کی جن سے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ اظہار قاضی دسمبر 2007ء میں وفات پاگئے تھے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.