بیٹی بھی باپ کی طرح ہے۔۔ 7 سالہ بیٹی نے وسیم اکرم کو خط میں کیا لکھ دیا کہ پڑھ کر دونوں ماں باپ جذباتی ہوگئے؟

image

پیارے ڈیڈی۔ میں آپ کے لئے یہ خط اس لئے لکھ رہی ہوں کیوں کہ آپ دنیا کے سب سے اچھے باپ ہیں۔ میں آپ کو بتا نہیں سکتی کہ کتنا پیار کرتی ہوں۔ آپ بہترین ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میں آپ کی بیٹی ہوں۔ جب آپ ممی کی نقل اتارتے ہیں اور مجھے ہنساتے ہیں تب مجھے آپ پر بہت پیار آتا ہے اور جب آپ میرے پاس نہیں ہوتے تب میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔ آپ کو ہمیشہ پیار کرنے والی آپ کی بیٹی ۔ عائلہ“

یہ پیار بھرا خط لکھنے والی مشہور سابق کھلاڑی وسیم اکرم کی 7 سالہ صاحبزادی عائلہ وسیم اکرم ہیں۔ عائلہ وسیم اکرم اور ان کی دوسری اہلیہ شنیرا اکرم کی صاحبزادی ہیں۔

وسیم اکرم نے لاڈلی بیٹی کا خط اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری شہزادی بیٹی نے یہ خوبصورت خط میرے لئے فادرز ڈے کے موقع پر لکھا تھا۔ آخر کار پورے 3 مہینے بعد میں اپنی بیٹی کے پاس واپس آگیا ہوں۔

اس موقع پر شنیر اکرم بھی کمنٹ میں لکھتی ہیں کہ “میری بیٹی بالکل اپنے والد کی طرح چمکتا ہوا ستارہ ہے“


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.