قد چھوٹا ہی رہ گیا کیونکہ ۔۔ ٹوٹے گھر سے عالیشان بنگلہ بنانے والے مشہور عبدو کی زندگی کے چند سچ جو کم لوگ جانتے ہیں

image

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سے مقبولیت حاصل کرنے والے تاجکستان کے 18 سالہ پستہ قد گلوکار عبدو روزک اس وقت سپر اسٹار بن چکے ہیں، ان کی وجہ شہرت گلوکاری ہے جس کی وجہ سے انہیں سلمان خان نے ناصرف بگ باس کے 16 ویں سیزن میں موقع دیا بلکہ عبدو روزک سلمان خان کی فلم میں بھی نظر آئیں گے۔

دبئی میں رہائش پذیر 3 فٹ کے عبدو روزک اپنے چھوٹے قد اور گلوکاری کی وجہ سے انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی منفرد پہچان رکھنے والے عبدو روزک کے یوٹیوب پر لاکھوں سبسکرائبرز ہیں۔

عبدو روزک کی سلمان خان سے پہلی ملاقات آئفہ ایوارڈز کے دوران ابوظہبی میں ہوئی، جہاں ان کے ٹیلنٹ نے سلمان خان کو اتنا متاثر کیا کہ وہ بالی ووڈ اداکار کی نئی آنے والی فلم میں بھی نظر آئیں گے۔

یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ آج کئی لگژری گاڑیوں کے مالک عبدو روزک کا بچپن انتہائی کسمپرسی میں گزرا، عبدو روزک نے گائیکی کی باقاعدہ تربیت نہیں لی بلکہ عبدو بچپن میں گزر بسر کیلئے گانا گاکر لوگوں سے پیسے جمع کر تے تھے۔

اللہ تعالیٰ نے عبدو کو خوبصورت آواز سے نوازا اور گلیوں میں گانے کے دوران رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے انہیں شہرت ملی لیکن ان کی زندگی سلمان خان سے ملاقات کے بعد یکسر بدل گئی اور بچپن میں گلیوں میں گاکر پیسے جمع کرنے والے عبدو آج کئی لگژری گاڑیوں کے مالک ہیں۔

عبدو نے ابوظہبی میں سلمان کو ہندی زبان میں گانے سنائے جس پر سلمان نے انہیں بگ باس میں موقع دیا جس کے بعد عبدو پر دولت کی برسات ہوگئی اور ٹوٹے پھوٹے گھر میں بچپن گزارنے والے عبدو نے اپنے اہل خانہ کیلئے ایک شاندار گھر بھی خرید لیا ہے۔

عبدو کا کہنا ہے کہ بچپن میں ایک بیماری کی وجہ سے ان کی جسمانی نشوونما رک گئی تھی اور اس وقت پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بروقت علاج نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے عبدو کا قد چھوٹ رہ گیا لیکن آج اپنے قد کی وجہ سے انہیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.