راکھی ساونت کی ماں کو دفنایا کیوں گیا؟ جانئے ان کی فیملی کے بارے میں وہ معلومات جو شاید آپ بھی نہیں جانتے ہوں

image

معروف بھارتی فنکارہ راکھی ساونت کی والدہ کو انتقال کے بعد جلانے کے بجائے دفنانے کی وجہ سے میڈیا میں ان کے مذہب کے حوالے سے نئی بحث شروع ہوگئی۔

حال ہی میں اسلام قبول کرکے عادل خان درانی نامی شخص سے شادی کرکے فاطمہ نام رکھنے والی راکھی ساونت کی والدہ کینسر اور برین ٹیومر کا شکار تھیں اور گزشتہ ہفتے دوران علاج انتقال کرگئی تھیں۔

عادل درانی کی طرف سے شادی کے حوالےسے تنازعات کے دوران بھی راکھی ساونت اپنی بیمار ماں کی تیمار داری میں مصروف تھیں۔

اداکارہ اپنی والدہ سے کافی قریب تھیں اور اپنا زیادہ تر وقت وہ اسپتال میں والدہ کے ساتھ گزارتی تھیں تاہم والدہ کے انتقال اور آخری رسومات کے دوران عادل درانی ان کے ساتھ نظر آئے۔

راکھی کی والدہ کو جلانے کے بجائے دفنانے کا جہاں تک سوال ہے تو جیا بھیڑا کا تعلق ہندو خاندان سے تھا لیکن دو شادیاں کرنے والی جیا بھیڑا نے دوسری شادی کے بعد ہندو مذہب ترک کرکے مسیحی مذہب اختیار کرلیا تھا، اسی لئے انہیں ہندو رسوم کے مطابق جلانے کے بجائے مسیحی رواج کے مطابق قبر میں دفنایا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.