آہستہ بولو، غصہ کیوں کر رہے ہو؟ حامد میر شو چھوڑ کر چلے گئے، لائیو پروگرام میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

image

اگرچہ ملک کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ اب صحافی بھی ایک مختلف انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر سینئر صحافی حامد میر سے متعلق ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں ایک ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں دوران پروگرام حامد میر شو چھوڑ کر چلے گئے۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ صحافی نسیم زہرا کے پروگرام میں حامد میر ٹیلی فون کے ذریعے موجود تھے، جبکہ ایک اور صحافی افتخار احمد بھی مدعو تھے۔

پاکستان کے تجربہ کار صحافی کا پینل چینل پر اپنے تجزیے سے ناظرین کو مستفید کر رہے تھے کہ اسی دوران کچھ ایسا ہوا جو کہ ناقابل یقین تھا۔

خاتون میزبان نے حامد میر سے جواب مانگا تو سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ دیکھیں میں نے یہ کہا ہےکہ ان پارٹیوں میں جمہوریت نہیں ہے،افتخار صاحب جس طرف بات لے جا رہے ہیں، وہ غلط ہے۔ان پارٹیوں میں جمہوریت ہونی چاہیے۔

یہ پارٹیاں مل کر جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دیتی ہیں، یہ پارٹیاں مل کر آئی ایم ایف کی غلامیاں کرتی ہیں، جس پر بات کاٹتے ہوئے صحافی افتخار احمد نے کہا کہ میں نے سن لیا تو پھر کیا کرنا چاہیے؟

جس پر حامد میر نے کہا کہ میری بات سن لیں نا، پارٹیوں میں جمہوریت لے کر آئیں، چور دروازوں سے اقتدار حاصل نہ کریں۔ تمام پارٹیز اپنے الیکشن کرائے، کیا میں غلط بات کر رہا ہوں؟ جس پر افتخار احمد نے کہا کہ آہستہ بولو، غصہ مت ہوں۔

اس سب میں حامد میر کا شکوہ تھا کہ آپ بات سنے بغیر یہ ثابت کر رہے ہیں دوسرا بندا اسٹیبلشنٹ کا ایجنڈ ہے، اسی دوران حامد میر نے شو ہی چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.