پاکستان میں بھی زلزلہ آنے والا ہے؟ تہلکہ خیز پیشنگوئی نے سب کو خوف میں ڈال دیا

image

حال ہی میں ترکی اور شام میں زلزلے نے ہزاروں لوگوں کی جانیں لے لیں، خوفناک زلزلے کے نتیجے میں بچے بڑے بوڑھے خواتین ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ بدقسمتی ترکی کو زلزلوں کو سامنا کرنا پڑا اور کچھ منٹس میں سب کچھ تہس نہس کر کے رکھ دیا۔

یہاں ایک اور خبر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے کہ زلزلے اگلے 15 دنوں میں پاکستان اور بھارت سے ٹکرانے کے امکانات ہیں۔

ہالینڈ کے محقق فرینک ہوگربیٹس کی جانب سے زلزلہ آنے کی پیش گوئی کی تھی وہ سچ ثابت ہوئی اور اب اطلاعات ہیں کہ جلد ہی پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک میں زلزلہ آنے کا امکان ہے۔ پاکستان اور بھارت میں زلزلے کی پیشگوئی کے بعد ہزاروں لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترکی اور مشرق وسطی کے ماہرین فلکیات، ماہرین ارضیات کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کو بھی اگلے 15 دنوں میں زلزلے کا خطرہ ہے۔ ہم #Pakweather پر یقینی طور پر ان کے طریقہ کار سے واقف نہیں ہیں لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں۔

خیال رہے امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکی میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیرکی صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا جب لوگ گہری نیند میں تھے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.