بیٹے نے جب ماسک اتارا تو باپ نے کیسا رد عمل دیا؟ سالوں بعد باپ بیٹے کی ملاقات کی ایسی ویڈیو جو وائرل ہوگئی

image

باپ جب کماتا ہے تو وہ اپنے بچوں پر دھیان نہیں دے پاتا ہے مگر جب وہ بڑھاپے کی دہلیز پر ہوتا ہے تو اس کی آنکھیں اپنے جوان بیٹے کو تلاش کرتی ہیں اور وہ فکر مند رہتا ہے۔

جن باپ بیٹے کی خوبصورت ویڈیو آج آپ کو دکھانے جا رہے ہیں وہ جذبات سے بھرپور ہے اور یہ ویڈیو ان کے لیے بھی انمول ہے جن کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹا اپنے والدکے پاس چپکے سے آتا ہے۔ لڑکے نے ماسک پہنا ہوتا ہے جس سے اس کے والد پہچان نہیں پاتے۔

باپ ایک وقت کے لیے گھبرا جاتا ہے کہ آخر یہ شخص اچانک سے کون ہے جو میرے سامنے آگیا۔ مگر جیسے ہی وہ ماسک اتارتا ہے تو باپ جا کر اس کے گلے لگ جاتا ہے اور خوب بیٹے کو پیار کرتا ہے۔

باپ کی اپنے بیٹے سے ملاقات کی ویڈیو کو بہت سے لوگوں نے پسند کیا ہے۔ اس ویڈیو کا چار لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.