بابر اعظم کے اچھا کھیلنے کا راز کیا ہے؟ دوسرے ملکوں کی ٹیم کو ان کا انداز سکھانے کی ویڈیو وائرل

image

کسی بھی کھلاڑی کے لئے اس سے بڑھ کر فخر کی بات کیا ہوگی کہ اس کے کھیلنے کا انداز دوسرے ملکوں کی ٹیم کو سکھایا جائے۔ یہ صرف اس کھلاڑی کے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے بھی قابل فخر بات ہے۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں انگلینڈ میں کرکٹ کوچ کھلاڑی لڑکوں کو بابر اعظم کے انداز پر یکچر دے رہے ہیں۔ آپ بھی دیکھیں

لیکچر کا موضوع

یہ ویڈیو برطانیہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کوچنگ سینٹر کی ہے۔ اس لیکچر کا عنوان تھا “ابتدائی مراحل میں گیند کو ٹریک کریں اور فنشنگ لائن کی طرف بڑھیں" اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ بابر اعظم پیس باؤلنگ سے کیسے نمٹتے ہیں۔

بابر اعظم کے کھیل کی باریکیاں

لیکچر میں میں بابر اعظم کی تکنیک کی باریکیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان کی خاموشی سے فیصلہ کرنے کی صلاحیت، گیند اور فاصلے کو سمجھنا، اور پھر اپنے شاٹ کا فیصلہ کرنا۔ بابر اعظم کی مثال لیتے ہوئے کھلاڑیوں کو بہترین تکنیک کے بارے میں سکھایا گیا۔

لیکچر کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بین الاقوامی ماہرین کئی بار سراہ چکے ہیں۔ انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہے اور بابر اعظم کے مداح اپنے لیجنڈ کی اس کامیابی پر کافی خوش ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.