افغان لیڈی ڈاکٹر کی ’جرات‘ پر انہیں امریکہ میں ایوارڈ دیا جائے گا

image

افغان لیڈی ڈاکٹر زکریا حکمت کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران سپیشل ’جرات ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق بدھ کو ہونے والی اس تقریب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور امریکی خاتون اول جِل بائیڈن 17 ویں سالانہ ’انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈز‘ کی میزبانی کریں گے۔

ڈاکٹر زکریا حکمت کی عمر 35 برس ہے اور وہ دنیا بھر سے ان 11 خواتین میں شامل ہیں جنہیں ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ 2007 سے دیا جا رہا ہے۔

یہ ایوارڈ ایسی خواتین کو دیا جاتا ہے جو امن، انصاف انسانی حقوق، خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور جنسی برابری کے لیے غیر معمولی جرات، حوصلے اور لیڈرشپ کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ اس کے لیے انہیں جعض اوقات خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور قربانی دینی پڑتی ہے۔

2007 سے اب تک 80 ممالک کی 180 خواتین کو یہ ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک میں موجود امریکی سفارت خانے ہر ملک سے ایک خاتون کو نامزد کرتے ہیں۔ اس کے بعد امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ امیدوار کا انتخاب کر کے منظوری دیتا ہے۔

 ڈاکٹر زکریا حکمت طالبان کے گزشتہ دورِ حکومت میں ملک سے فرار ہو کر ترکیہ پہنچی تھیں جہاں انہوں نے سکالرشپ میڈیسن کی ڈگری حاصل کی اور ڈاکٹر بن گئیں۔

انہوں نے وہاں 2014 میں ’افغان رفیوجیز سولیڈیرٹی ایسوسی ایشن‘ کی بنیاد رکھی جہاں بہت سے افغان پناہ گزینوں نے پناہ حاصل کی۔

اس وقت سے ڈاکٹر زکریا حکمت ترکیہ میں افغان پناہ گزینوں خصوصاً خواتین، لڑکیوں اور اقلیتوں کی ترکیہ میں تحفظ اور پناہ لینے کے لیے مدد کر رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.