کھانے کو روٹی نہ تھی پر آج بیٹی ہزاروں کماتی ہے ۔۔ سندھ کی افشاں کیسے والدین کو غربت سے باہر نکال لائی؟ ویڈیو

image

بیٹی کی پیدائش سے گھر چہکتا اور مہک اٹھتا ہے پر آج بھی کچھ لوگ بیٹیوں کو بوجھ اور بیٹوں کو نعمت سمجھتے ہیں، ان کے پیدا ہونے پر ناچتے گاتے ہیں۔ لیکن ایک ایسی پاکستانی بیٹی بھی ہے جو تمام بھائیوں پر بھاری ہے اور مزدور والد کو کما کر کھلاتی ہے۔

جی ہاں یہ ایک سچا واقعہ ہے ۔ پاکستان کی اس بیٹی کے گھر کو کھا نے کو کچھ نہ ہوتا تھا ، گھر والوں کے ساتھ کچے مکان میں رہتی اور بابا کو غربت سے پریشان ہوتا اس سے دیکھا نہ گیا۔

اور پھر اس نے گھر ہی میں ایک بیوٹی پارلر کھول لیا ۔ دیکھتے دیکھتے ہی ان کے دن بدل گئے۔ گاؤں کے امیر امیر لوگ اس غریب کی بیٹی کے پاس میک اپ کروانے آنے لگے۔

کیونکہ افشاں اصغر علی کا کام بہت اچھا ہے۔ اس باہمت لڑکی کا کہنا ہے کہ ہم سندھ کے علاقے میرپور خاص کے چھوٹے سے گاؤں میں رہتے ہیں مگر میں شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ پاک نے مزدور والد کا سہارا بنادیا۔

اب حلال روزی سے گھر کا کرایہ، 5 چھوٹے بہن بھائیوں کی اسکول کی فیس اور گھر کے دیگر کاموں کے بعد بھی میرے پاس کچھ پیسے بچ جاتے ہیں۔

یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ افشاں کو شروعات سے یہ کام نہیں آتا تھا، مگر اس نے ایک سماجی ادارے سے ٹریننگ حاصل کی۔ جس کے بعد یہ ان تمام لڑکیوں کیلئے عزم و ہمت کی مثال بن گئیں، جو معاشرے کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ صنف نازک کسی سے کم نہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts