قرآن کی برکت سے اللہ نے رحمت کی بارش کر دی ۔۔ سیالکوٹی خاتون کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش، باپ نے اسپتال میں کیا کیا؟ ویڈیو

image

اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ یہ الفاظ ہر انسان نے اپنے بڑوں سے سن رکھے ہیں لیکن آج کے اس ترقی یافتہ دور میں اس عملی نمونہ ہم آپ کے سامنے لے کر آئے ہیں۔ ایک پاکستانی کے ہاں 5 سالوں بعد 5 جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اکثر ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان یہی سمجھتا ہے کہ معجزہ ہے۔ تو جی بالکل یہ واقعہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں دیکھنے کو ملا۔

جہاں میاں بیوی دونوں 5 سالوں سے بہت پریشان تھے اور اللہ کے حضور رو رو کر اولاد دعائیں مانگتے ، ساتھ میں پورا خاندان بھی اس جوڑے کیلئے دعاگو رہتا۔

لیکن پھر قسمت کا کرنا ایسا ہوا کہ جب ان 5 بچوں کا والاد بیرون ملک ملازمت کیلئے چلا گیا تو پیچھے سے اللہ پاک نے یہ خوشخبری سنا دی۔ یہی نہیں والد سعودی عرب میں بھی سکون سے نہ بیٹھے بلکہ دوران عمرہ سارا وقت خانہ کعبہ کے سامنے اپنے لیے اولاد مانگتے رہے۔

اور جب انہیں یہ بڑی خوشی ملی ہے تو یہ بیرون ملک بھی کام پر نہیں جاتے بلکہ سارا سارا دن اپنے بچوں کو موبائل فون کے زریعے ویڈیو کال کر کے دیکھتے رہتے ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ روتے ہیں کہ یا اللہ میں اتنا قابل تو نہ تھا کہ جتنا تو نے نواز دیا اور تو اور بچوں کے دادا کا کہنا تھا کہ میری بہو نمازی پرہیز گار ہے، دن میں یاد سے قرآن پاک کی تلاوت بھی کرتی ہے، تو یہ سب جو ہمیں عطا ہوا ہے۔

یہ اللہ کا کرم اور پورے خاندان والوں کی دعائیں۔ اب تو حالات یہ ہیں کہ دن میں تقریباََ 100 افراد مبارکباد دینے کیلئے آ جاتے ہیں۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ بچوں کی والدہ اور تمام 5 بچے بالکل صحت مند ہیں، ان بچوں میں سے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں ہیں جن کے خاص اسلامی نام رکھے جائیں گے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.