ماں کے ولیمے میں بیٹی بھی ساتھ ہے ۔۔ دلہن کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ولیمہ منانے کی خوبصورت ویڈیو کے مناظر، دیکھئے

image

سوشل میڈیا پر ہر جانب وائرل ویڈیوز کی بھرمار رہتی ہے جنہیں دیکھ کر کبھی کبھار تو یقین ہی نہیں آتا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ہی وائرل ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس میں خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے۔

جی ہاں! ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنے ولیمہ کی تقریب میں انتہائی خوش دکھائی دینے والی دلہن جس کی گود میں ایک بچی لیٹی ہوئی ہے اور وہ اسے فیڈر سے دودھ بھی پلا رہی ہے ، آپ شاید سمجھ رہے ہوں کہ وہ کسی مہمان کی بیٹی ہوگی مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

ویڈیو میں دلہن کی گود میں لیٹی بچی ان کی اپنی ہی بیٹی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ ولیمہ کی تقریب کو انجوائے کر رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو ایک مشہور انسٹاگرام پیج پر شئیر کی گئی ہے جسے لوگ پسند کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ جب آپ کی کورونا میں شادی ہوئی ہواور آپ اپنے بچوں کے ساتھ ولیمے کا لطف اٹھا رہی ہوں۔

ماں نے گرے رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا ہے جبکہ بیٹی کے سفید رنگ کی فراک پہنی ہے۔ ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts