عمران خان نے ماسک پہن کر باہر آنے کے بعد کیا کیا؟ ویڈیو مناظر

image

لاہور میں اس وقت تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی گرفتار کے لئے آپریشن جاری ہے جس کے خلاف بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کررہے ہیں۔ اسی دوران عمران خان کارکنوں سے ملنے باہر آگئے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان ماسک لگائے نارمل موڈ میں کارکنوں سے گفتگو کررہے ہیں اور ان کے چہرے پر کسی قسم کے گھبراہٹ کے آثار نہیں ہیں۔ جبکہ کارکن بھی سابق وزیراعظم کی گفتگو کو انہماک سے سن رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان شدید کشیدگی کی صورتحال ہے جس میں اب تک 65 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جارہی ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts