اُس کو دیکھ کر دل دُکھتا تھا کیونکہ ۔۔۔ حسن علی نے لاہور قلندرز کے مالک سے زمان خان کون سا قیمتی تحفہ دینے کی درخواست کردی؟ ساتھی کھلاڑی بھی حمایت کرنے لگے

image

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے بالر پلیئر حسن علی نے ٹورنامنٹ میں قابلِ تعریف کارکردگی دکھائی، ساتھ ہی ان کا دیگر پلیئرز کے ساتھ دوستانہ رویہ بھی فینز کو بہت پسند آیا۔ لاہور قلندرز کی فتح کے بعد حسن علی نے لاہور قلندر کے مالک رانا فواد صاحب سے ایسی درخواست کردی کہ سن کر ان کے سب فینز بھی فخر کر رہے ہیں ۔

حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ برائے مہربانی لاہور قلندر کے مالک زمان خان کو ایک کینال کا گھر تحفے میں دیں وہ اچھا کھلاڑی ہے اور وہ یہ مقام رکھتا ہے کہ اس کو اچھے تحائف دیے جائیں۔

واضح رہے لاہور قلندر کی ٹیم میں زمان خان نے شروع سے آخر تک ہر میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھائی ہے جس کی بناء پر ان کے ساتھی کھلاڑی ان کو تحفے تحائف دینے کے لیے پُرامید ہیں بلکہ شاہین نے تو ان کو پی ایس ایل کے دوران اپنے تحفے بھی دیئے تھے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.