باپ کے انتقال کے بعد بچوں کو روتا دیکھتی تو پاؤں تلے زمین نکل جاتی ۔۔ 60 بچوں کی یہ ماں کون ہے، کس خاص طریقے سے زیادہ بچوں کا خیال رکھتی ہیں؟

image

بچہ خدا کی بڑی رحمت اور نعمت ہے۔ اور کچھ مائیں 1 بچہ پالنے سے تنگ پڑجاتی ہیں پر ایک ایسی ماں بھی ہے جس کے 60 بچے ہیں۔ جی ہاں اپ نے ٹھیک سنا ہے اس عورت کا نام ہے صوفیہ وڑائچ اور ان کے شوہر کا نام ہے محبوب صاحب۔

دراصل محبوب صاحب پنجاب پولیس میں اس وقت ڈی آئی جی ہیں اور انہوں نے اہلیہ کی فرمائش پر ہی پہلے 5 بچے گود لیے پھر آہستہ آہستہ معاشرے کے کئی ایسے بے سہارا بچوں کو گود لے لیا۔ جن کے والد کی وفات کے بعد ماں لوگوں کے گھر جھاڑو، پوچھا کرتی تھیں یا پھر والدین میں سے کسی نے دوسری شادی کر لی۔

تو انہیں بھی وہ نانا، دادا کے گھر سے یہاں لے آئے۔ اس وقت ان کے 3 گھر ہیں جن میں 20 ، 20 بچے رہائش پذیر ہیں۔ان گھر کا نام اپنا گھر۔ یہ منفرد نام صوفیہ جی نے اس لیے رکھا ہے تاکہ جب ان سے کوئی پوچھے کہ کہاں سے آئے ہو تو یہ بولیں اپنے گھر سے اور والد کیا کرتے ہیں تو فخر سے کہیں بابا ڈی آئی جی ہیں۔

ان بچوں کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی ٹیچرز رکھے ہیں جو انہیں کپڑے پہناتے،کھانا کھلاتے اور تو اور ان کے ساتھ کھیلتے بھی ہیں۔ ڈائی جی صاحب کی اہلیہ صوفیہ کہتی ہیں کہ جب بھی ہم رات میں کام سے گھر واپس لوٹتے ہیں تو بچے فوراََ ہم سے آ کر چپک جاتے ہیں یہی نہیں اپنی پیاری سی توتلی زبان میں ہمیں دن بھر کی باتیں سناتے ہیں۔

اس کے علاوہ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ بے سہارا بچوں کو گود لینے کا مقصد صرف یہ تھا کہ میں نے بچپن سے والد کو بھلائی کے کام کرتے دیکھا۔ اگر ان کے پاس کوئی مدد کیلئے آ جاتا تو اسے خالی ہاتھ نہ بھیجتے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.