پی ڈی ایم اورپیپلز پارٹی قربانی دیں، مرکزی اور سندھ اسمبلی تحلیل کریں، سراج الحق

image

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی سے کہا ہے کہ وہ قربانی دیں اور مرکزی و سندھ اسمبلی تحلیل کریں۔

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا ناقابل قبول ہے، کسی پریشر میں آئے بغیر الیکشن کمیشن غیرجانبداری کا ثبوت دے۔

سراج الحق نے کہا سیاسی بے یقینی ختم کرنے کیلئے پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں، تمام اسٹیک ہولڈرز شفاف انتخابات کے لیے مذاکرات کریں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے، 14 سیاسی جماعتوں کی حکومت کی 11 ماہ کی کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی کا انتخابی منشور قوم کے لیے امید کی کرن ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.