ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر تیزی سے بڑھ گئی ہے، جس نے نہ صرف سرمایہ کاروں بلکہ عام صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 7 ہزار 800 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 368 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 75 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 316 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔