آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو کتنے بلین ڈالرز کا نقصان پہنچا؟ اسٹاک مارکیٹ بھی زمین بوس

image

پاکستان کے مؤثر اور بروقت ردعمل نے نہ صرف میدان میں بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا بلکہ اس کا اثر براہ راست بھارتی معیشت پر بھی پڑا۔ ہفتے کی صبح پاک بھارت کشیدگی نے جیسے ہی شدت اختیار کی، بھارتی اسٹاک مارکیٹ لڑکھڑا گئی — اور 83 بلین ڈالرز کا جھٹکا نئی دہلی کے اقتصادی ایوانوں میں گونج اٹھا۔

یہ مالی نقصان لڑائی شروع ہونے سے پہلے ہی ریکارڈ ہو چکا تھا، جبکہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماہرین مزید معاشی دباؤ کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

بھارت کے 13 میں سے 12 اہم تجارتی شعبے مندی کی لپیٹ میں آ گئے، اور حصص کی قیمتوں میں تیز گراوٹ دیکھی گئی۔ غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے ہاتھ کھینچنا شروع کر دیا، جس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

بھارتی کرنسی بھی دباؤ میں آ گئی — روپے کی قدر میں کمی نے مزید مسائل کو جنم دیا۔

معاشی تجزیہ کار اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے مزید فوجی اقدامات سامنے آتے ہیں تو بھارت کو ایک مکمل اقتصادی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق جنگی سیاست کا انتخاب بھارت کو معاشی تنہائی کی طرف دھکیل رہا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.