کوئی 3 کروڑ تو کوئی۔۔ پاکستانی کھلاڑی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلنے کے کتنے پیسے لے رہے ہیں؟

image

ہنڈدڑ لیگ میں پاکستان کے کئی مشہور کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ جہاں یہ بات پورے ملک کے لئے باعث فخر ہے وہیں یہ بھی بتاتے چلیں کہ نامور پاکستانی کھلاڑی انگلش کرکٹ لیگ میں کھیلنے کے کئی کروڑ لے رہے ہیں۔ ان میں سب سے اہم نام شاہین شاہ آفریدی کا ہے جو اب تک کہ سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

محمد رضوان اور بابر شامل نہیں

ویلش فائر نے شاہین شاہ آفریدی کو 1 لاکھ پاؤنڈ میں بک کیا ہے جو کہ پاکستانی تقریباً 3 کروڑ سے زیادہ بنتے ہیں جبکہ حارث رؤف کو 60 ہزار پاؤنڈ میں بک کیا گیا ہے جن کی قیمت پاکستانی روپیہ کے مطابق 2 کروڑ 8 لاکھ سے زیادہ بنتے ہیں۔

محمد رضوان اور بابر شامل نہیں

ہنڈرڈ لیگ میں ان دونوں کے علاوہ فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40 ہزار پاؤنڈ اور شاداب خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں بک کیا گیا ہے البتہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی بھی ٹیم نے پک نہیں کیا۔ دی ہنڈریڈ لیگ کا آغاز پہلی اگست سے ہوگا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.