لندن کے وکٹوریا میوزیم میں سینکڑوں لوگوں کے لیے اوپن افطار کا اہتمام

image
لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں ’اوپن افطار‘ کی تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

عرب نیوز کے مطابق جمعے کو ’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ نامی خیراتی ادارے  نے وکٹوریا میوزیم میں روزہ داروں کے لیے ’اوپن افطار‘ پروگرام کا انعقاد کیا۔

ادارے کی جانب  سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کا رمضان ’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ اور اس کے ’اوپن افطار پروگرام‘ کا 10 واں کامیاب سال ہے۔

’گذشتہ نو سالوں کے دوران گرین بیلٹ کے ٹکڑے پر منعقد ہونے والا ہمارا افطار اتنا ترقی کر گیا ہے کہ اب اس کا انعقاد تاریخی جگہوں پر ہوتا ہے۔‘

تنظیم کے مطابق افطار کے اس طرح کے پروگرامات رواں سال شیکسپئر گلوب تھیٹر، ویمبلی سٹیڈیم، چیلسی کے سٹینفررڈ برج سٹیڈیم اور  رائل البرٹ ہال میں منعقد ہوں گے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Waseem Mahmood W | M (@waseem.mahmood)

’گذشتہ دہائی میں ہم نے مختلف پس منظر رکھنے والے پانچ لاکھ سے زائد لوگوں سے رابطہ کیا اور ان کو جمع کیا۔‘

2013 کے بعد سے’رمضان ٹینٹ پراجیکٹ‘ نے برطانیہ بھر میں پانچ لاکھ سے زائد لوگوں کی ملک کے مختلف ثقافتی عمارات بشمول ٹریفالگر سکوائر، بالٹک میوزیم اور بریڈفورڈ کے سینٹینری سکوائر میں میزبانی کی ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts