ریکھا کی وجہ سے طلاق ہوجاتی لیکن پھر ۔۔ امیتابھ، شاہ رخ اور کون کون سے اداکار ہیں جن کی بیویوں نے بیوفائی کرنے پر معاف تو کردیا لیکن بڑی شرط بھی رکھ دی؟

image

شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس میں اکثر اونچ نیچ آتی رہتی ہے اور فریقین کی بیوفائی بھی کوئی نئی بات نہیں اور جہاں بات شوبز کی ہو تو اس رنگ و نور کی دنیا میں اکثر طلاق اور علیحدگی جیسے مسائل عام دیکھنے میں آتے ہیں تاہم ایسے فنکاروں کی بھی کوئی کمی نہیں جنہیں بیوفائی کے باوجود انکی بیگمات نے دوسرا موقع دیکر رشتہ بچایا۔

گووندا /سنیتا آہوجا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور اداکارہ رانی مکھر جی کے درمیان دوستی رومانوی تعلقات کی طرف بڑھتے دیکھ کر گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نےگووندا کو رانی کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا اور گووندا سے معافی منگوائی اور یہ خوبصورت جوڑا اپنے بچوں کے ساتھ خوشی خوشی زندگی گزار رہا ہے۔

دلیپ کمار / سائرہ بانو

دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سابق اداکارہ سائرہ بانو کی جوڑی بالی ووڈ کے بہترین جوڑوں میں سے تھی اور مرتے دم تک دلیپ کماراور سائرہ بانو ساتھ رہے تاہم 11 اکتوبر 1966 کو شادی کے بعد بھی دلیپ اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور معروف اداکارہ مدھوبالا سے محبت میں گرفتار رہے۔ اس کے بعد اداکارہ عاصمہ کے ساتھ افیئر کے واقعات بھی سامنے آئے جنہوں نے بعد میں ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔

عاصمہ سے الگ ہونے کے بعد دلیپ کمار واپس سائرہ بانو کے پاس آئے جنہوں نے ایک روایتی مشرقی بیوی کی طرح اپنے شوہر کو معاف کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

متھن چکرورتی /یوگیتابالی

اداکارہ یوگیتا بالی نے کشور کمار سے طلاق لینے کے بعد متھن چکرورتی سے شادی کی لیکن یہاں ایک بار پھر انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ متھن سری دیوی کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے تاہم جلد متھن اور سری دیوی کا افیئر ختم ہوگیا جس کے بعد متھن واپس یوگیتا بالی کے پاس لوٹ آئے اور یوگیتا نے اپنے شوہر کو دوسرا موقع دینے کا فیصلہ کیا اور اپنی شادی کو بچا لیا۔

شترو گھن سنہا /پونم سنہا

پونم سنہا نے بالی ووڈ کے سنجیدہ اداکار شتروگھن سنہا سے شادی کی تاہم ان کے خوشگوار تعلقات اس وقت الٹ پلٹ ہو گئے جب شتروگھن نے اس وقت کی معروف اداکارہ رینا رائے کے ساتھ تعلقات قائم کرلئے، ایک وقت ایسا بھی آیا جب شترو نے پونم کو طلاق دیکر رینا سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم رینا سے شادی نہ ہونے پر شترو واپس پونم کے پاس آگئے جنہوں نے شترو کو واپس قبول کرلیا۔

راج کپور/کرشنا

بالی ووڈ کے عظیم کپور خاندان کی ماں کرشنا نے 1946 میں راج کپور سے شادی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی شادی کے بعد بھی راج کپور کا نرگس اور دیگر معروف اداکاراؤں کے ساتھ بہت زیادہ چرچا رہا تاہم ان تمام مسائل میں کرشنا کپور اپنے شوہر کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں اور اپنی شادی کو بچانے کی شدت سے کوشش کی اور آخر کاروہ اپنے شوہر کو واپس جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔

امیتابھ بچن /جیا بچن

بالی ووڈ میں امیتابھ اور ریکھا کی محبت کے چرچے ہمیشہ سے مشہور رہے ہیں، بدقسمتی سے ریکھا اور امیتابھ کا افیئر جیا سے شادی کے بعد بھی چلتا رہا تاہم جیا نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لینے اور اپنی شادی بچانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ایک وقت میں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شائد امیتابھ ریکھا سے شادی کرنے کیلئے جیا کو طلاق دیدیں گے تاہم ایسے وقت میں جیا نے جارحانہ رویہ اپنانے کا فیصلہ کیا اور ریکھا کو اپنے شوہر سے دور کردیا جس کے بعد امیتابھ واپس جیا کے پاس لوٹ آئے اور انہوں نے کھلے دل سے انہیں واپس قبول کرلیا۔

شاہ رخ خان / گوری خان

گوری خان اور شاہ رخ خان نے نوعمر ی سے ہی جیون ساتھی بننے کا انتخاب کیا اور ایک بہترین جوڑے کے طور پر سامنے آئے اہم ان کی محبت کا بلبلہ اس وقت پھٹا جب شاہ رخ پر مبینہ طور پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تاہم گوری ایک مضبوط خاتون ہونے کی وجہ سے پریشان نہیں ہوئیں اور اس معاملے کو ختم کرنے کے لیے قدم بڑھایا اور شاہ رخ کی طرف سے دوبارہ پریانکا کے ساتھ کام نہ کرنے کے وعدے پر گوری نے انہیں اپنا رشتہ بچانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا۔

رشی کپور/ نیتو

نیتو کپور نے 1980 میں اداکار رشی کپور سے شادی کرنے کے بعد کپور خانان میں قدم رکھا۔ اس جوڑے نے کئی سالوں تک ایک ساتھ مکمل طور پر خوشگوار زندگی گزاری یہاں تک کہ ان کے تعلقات ایک وقت میں چٹان کی مانند سمجھے جاتے تھے تاہم رشی کپور کا شراب نوشی کا مسئلہ ان کے رشتے میں تنازعہ کی بنیادی وجہ بن گیا۔

رشی ضرورت سے زیادہ شراب پینے کے بعد پرتشدد بھی ہو گئے تھے۔ جب چیزیں آہستہ آہستہ تلخ انجام کی طرف جارہی تھیں تو نیتو نے اپنی ٹوٹتی ہوئی شادی کو بچانے کا فیصلہ کیا اور رشی کو دوسرا موقع دیا۔ نیتو کے اس اقدام نے حیرت انگیز کام کیا کیونکہ رشی نے آہستہ آہستہ اپنی شراب نوشی کی عادت کو کم کیا اور معمول کی زندگی میں واپس آ گئے۔

دپشیکھا ناگپال

ٹیلی ویژن اداکارہ دپشیکھا ناگپال کو شادی کے ابتدائی دور میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 2012 میں شادی کے بعد 2018 تک معاملات آسانی سے چل رہے تھے تاہم بیوفائی کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کو دوسرا موقع دیا اور اپنے بچوں کی خاطر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

آدتیہ پنچولی / زرینہ وہاب

زرینہ وہاب کو آدتیہ پنچولی کے ساتھ شادی کے بعد بہت مشکلات درپیش رہیں خاص طور پر آدتیہ پنچولی اور کنگنا رناوت کے افیئر کی وجہ سے زرینہ نے بہت مشکل دن بھی دیکھے۔ آدتیہ پنچولی پر جسمانی استحصال کے الزامات کے باوجود زرینہ اپنے شوہر کے دفاع کیلئے ڈٹی رہیں اور اپنے شوہر کا ناصرف ساتھ دیا بلکہ انہیں معاف کرکے اپنے رشتے کو قائم رکھنے کیلئے آدتیہ پنچولی کو دوسرا موقع بھی دیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.