نہ دیا لاکھوں کا موبائل فون اور نہ گاڑی ۔۔ افغانستان کے کرکٹرز نے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو ایسی کیا چیز تحفے میں دے دی کہ سب حیران رہ گئے؟

image

افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک شاندار سیریز دیکھنے میں آئی جس میں دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افغانستان نے کوئی سیریز اپنے نام کرلی۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے دو میچز جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ جس پر افغانی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو قیمتی اور مہنگے تحائف دیے۔

لیکن چونکہ پاکستان اور افغانستان دونوں پڑوسی ممالک ہیں اور آپس میں دوستیاں بھی زیادہ ہیں اس لیے سیریز کو اپنے نام کرنے کے بعد افغانی کھلاڑیوں نے تحفے کے طور پر پوری پاکستانی ٹیم کو ایسی نایاب چیز تحفے میں دے دی کہ سن کر سب حیران رہ گئے۔

افغانستان کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو تحفے میں خاص زعفرانی چائے دے دی۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے مشہور افغانی کڑک چائے کے پیکٹس کو ٹرے میں سجا کر لایا گیا اور پھر ایک ایک کرکے کھلاڑیوں کو پیش کی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.