’توہین مودی‘ راہُل گاندھی نے سزا کے خلاف سورت میں اپیل کر دی، ضمانت میں توسیع

image

انڈیا میں حزب اختلاف کے رہنما راہُل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مجرم کہنے پر ہونے والے مقدمے میں سزا کے خلاف ریاست گجرات کے شہر سورت میں اپیل دائر کر دی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق پیر کے روز راہُل گاندھی نے گجرات کے شہر سورت کی سیشن کورٹ سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔

راہُل گاندھی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہیں دو سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تاہم اس سزا کو فورا سے معطل کرتے ہوئے سیشن کورٹ نے سابقہ ممبر لوک سبھا کو ضمانت دیتے ہوئے وقت دیا ہے کہ وہ اپیل دائر کر سکیں۔

عدالت نے راہُل گاندھی کی ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کی ہے اور اسی روز ہی ان کی اگلی سماعت ہوگی۔

عدالت آتے وقت حزب اختلاف کے رہنما کے ساتھ اُن کی بہن پریانکا گاندھی اور راجستھان، چھتیس گڑھ اور ہماچل کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔

راہُل گاندھی کی قانونی ٹیم کے سپروائزر اور راجیا سبھا کے رُکن ابھیشیک سِنگھوی کہتے ہیں کہ ’ہمیں امید ہے کہ اپیل کورٹ ٹرائل کورٹ کی واضح غلطیوں کو تسلیم کرے گی اور تیزی سے انصاف کرے گی۔‘

خیال رہے گجرات کی ایک عدالت نے انہیں سنہ 2019 کی انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کو مجرم کہنے پر دو برس قید کی سزا سنائی تھی۔

راہُل گاندھی نے ریاست کرناٹک کے شہر کولر میں بزنس مین نیروو مودی اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں حیرانی ہوتی ہے کہ سب چوروں کا نام ’مودی‘ کیوں ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts