ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

image

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے خلاف 5 ون ڈے میچز کے لیے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم ہوں گے جبکہ نوجوان کھلاڑیوں بین لسٹر اور کول میک کونچی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا شامل ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پلیئرز 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے جن کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دورہ پاکستان کے لیے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ثقلین مشتاق سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ثقلین مشتاق کی تقرری ٹیم کو پاکستانی کنڈیشنز میں مدد دے گی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.