فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

image

نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

فن ایلن نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ کے دوران اپنی اننگز میں 19 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا۔

اس سے پہلے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

فن ایلن نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔

فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا، انہوں نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے۔

اس کے بعد فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایم ایل سی کے پہلے میچ میں سان فرانسسکو یونیکورن نے واشنگٹن فریڈم کو 123 رنز سے شکست دی تھی۔

سان فرانسسکو یونیکورن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 269 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں واشنگٹن فریڈم کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ میچ میں پاکستان کے حارث رؤف نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے3 وکٹیں لی تھیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.