نیدرلینڈز میں ٹرین پٹری سے اُتر گئی، درجنوں مسافر زخمی

image

نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین پٹری سے اُتر گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے نیدرلینڈز کی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیگ اور ایمسٹرڈیم کے درمیان ووورسشوٹن گاؤں کے قریب لائن پر تعمیراتی سامان سے ٹکرانے کے بعد ٹرین پٹری سے اُتر گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘درجنوں زخمی افراد کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ضرورت محسوس ہونے پر ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔‘

ایمرجنسی سروسز کے مطابق ماہرین ٹرین کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts