دنیا ہو یا آخرت دونوں میں عزت، مقام و مرتبہ اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے۔ آج پوری دنیا میں ایک شخص کے چرچے ہیں جوکہ عمرے پر گیا اور وہاں اللہ پاک نے اسے اتنا نواز دیا کہ یہ جتنا بھی شکر ادا کرے کم ہے۔
جی ہاں یہاں بات کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بلوچستان کے اس غریب بابا کی جو اپنی بکریاں بیچ کر عمرے پر گیا تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ مدینہ شریف میں روزے رسولﷺ کے باہر گھومتے ہوئے ایک بزرگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ان کے کپڑے پہننے اور چھرے پکرنے کے انداز کو لوگ صحابے کرام کے زمانے سے تشبیح دینے لگے۔
تو یہاں آپکو بتاتے چلیں کہ اس بزرگ کا نام ہ عبدالقادر مری جوکہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع حب سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ میرا بیگ مکہ میں گم ہو گیا تو پریشان ہو گیا لیکن کیا کرتا پھر طواف کیا اور صف مروہ پر چلا گیا پھر مجھ اکیلے کو جگہوں کا بھی علم نہ تھا اور رات بھی ہو چکی تھی۔
ایسے میں وہاں ہی افطاری کی پھر سو گیا صبح اٹھ کر فجر اور تہجد پڑھی پھر صف ِ مروہ چلا گیا۔ ریشانیہ کے عالم میں ایک اپنے قبیلے کے مری شخص کو فون کروایا تو وہ مجھے اپنے ساتھ لے گیا دوسرے دن اس نے افطاری کروائی، میرا سر منڈوایا (گنجا)، نئے کپڑے لے کر دیے یہی نہیں میرے ساتھ خانہ کعبہ میں افطاری کی اور نماز پڑھی۔
مزید یہ کہ اس کے بعد 7 دن مدینہ شریف میں گزارے جہاں گھومتے ہوئے میری ایک ویڈیو کسی نے بنائی جو ہر جگہ پھیل گئی۔ اب میں جیسے ہی ائیر پورٹ آیا تو گاڑیوں والے،ائیرپورٹ کا عمل سب ہی میرے ساتھ تصویر بنانے لگے اور تو اور جہاں جاتا وہاں ہی لوگوں کا ایک ہجوم میری طرف آ جاتا، یہ دیکھ کر پہلے تو ڈر گیا تھا۔
پر جب گھر آیا تو ایک بیٹا جو سعودی عرب میں ہی مزدوری کرتا تھا اس نے فون کر کے بتایا کہ ابو جی مبارک ہو اللہ پاک نے آپکو بڑی عزت سے نوازا ہے یہاں پورے عرب میں آپکی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
لوگ آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ان کا بیٹا ان سے اس لیے نہ مل سکا کیوں کہ وہ جس شخص کے پاس مزدوری کرتا تھا اس نے اسے چھٹی نہیں دی تھی۔