مریم نواز کی پاکستان واپسی ۔۔ ایئر پورٹ پر استقبال کی ویڈیو وائرل

image

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سعودی عرب میں اپنے والد و قائد نوازشریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں، ایئر پورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

مریم نواز 12 اپریل کو لاہور سے جدہ روانہ ہوئی تھیں اور انہوں نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے والد نواز شریف و دیگر اہل خانہ کے ساتھ حرمین شریفین میں گزارا۔

مریم نواز نے عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ سعودی عرب میں نوازشریف کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبداللہ اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مریم نواز کی دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف اور شوہر محمد صفدر بھی سعودی عرب میں ان کے ہمراہ تھے۔

سعودی عرب سے وطن واپس پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ پر لیگی کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کا شاندار استقبال کیا گیا ،کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے لگائے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف بھی دو ہفتے سعودی عرب میں قیام کے بعد واپس لندن پہنچ گئے ہیں، مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے نواز شریف کا ایون فیلڈ پر استقبال کیا اور انہیں عمرے کی مبارکباد دی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.