صدر عارف علوی سوچتے ہی رہ گئے لیکن ۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کیسے پی ٹی آئی کی ایک اور چال ناکام بنادی؟

image

پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی کے دوران حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رسہ کشی جاری، وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کی ایک اہم چال ناکام بنادی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا، ارکان اسمبلی سے مشاورت میں اتحادیوں نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا تھا، شہبازشریف نے 180 ووٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نےچند روز قبل صدر مملکت عارف علوی کو ایک مکتوب میں وزیراعظم شہبازشریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہاں یہ واضح رہے کہ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 91 کی شق سات کے تحت وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں اور وزیراعظم صدر کی ایڈوائس کے پابند ہوتے ہیں۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی صدر کے ذریعے اعتماد کے ووٹ کی چال چل کر شہباز شریف کیلئے مشکلات پیدا کرسکتی تھی لیکن وزیراعظم نے ازخود اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ کرکے پی ٹی آئی کی جانب سے بساط بچھانے سے پہلے ہی بازی پلٹ دی ہے۔

یاد رہے کہ 6 مارچ 2021 کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا۔ اگست 2018 کے جنرل الیکشن میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم بنے تھے جبکہ مارچ 2021 میں 178 ارکان نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.