عمران خان پر گھڑی چوری کا الزام لیکن ۔۔ مریم نواز کے پاس کتنی لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑیاں ہیں؟

image

پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی کے دوران سیاستدانوں کی ذاتی زندگی اور اثاثوں کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے جبکہ عمران خان کے توشہ خانہ اسکینڈل کے بعد مریم نواز کے پاس بی ڈی ایم ڈبلیو گاڑیوں سے متعلق خبریں اکثر سوشل میڈیا پر زیرگردش رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پروائرل پوسٹ میں اکثر مریم نواز کے شاہانہ طرز زندگی پر تنقید کے ساتھ ان کے پاس 4 لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

چند روز قبل ٹوئٹر صارفین نے ایک تصویر شیئر کی جس میں مریم اور نوازشریف کے بیٹھا دکھایا گیا اور اس پر صارفین نے لکھا کہ ”خان صاحب کو گھڑی چور ثابت کرتے کرتے مریم نواز کی چار بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی چوری سامنے آگئی۔

جیو نیوز کے مطابق مریم نواز اور ان کے شوہر کے نام پر کوئی بی ایم ڈبلیو کار نہیں ہے۔مریم نواز کی جانب سے حلقہ پی پی 173 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنی ملکیت میں گاڑیوں کی تفصیلات میں انہوں نے کوئی نہیں درج کیا۔

مریم نواز کی جانب سے 2018 میں NA-125 اور NA-127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنی ملکیت کے طور پر کوئی گاڑی درج نہیں کی گئی۔

مریم نواز کے شوہر صفدر اعوان کی دستاویزات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مریم کے پاس 2012 سے 2016 کے درمیان ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی تھی۔ اس گاڑی کے حوالے سے صفدر اعوان نے بتایا کہ یہ گاڑی مریم نے متحدہ عرب امارات سے تحفے کے طور پر وصول کی تھی اورگاڑی کی قیمت 60 لاکھ روپے بتائی گئی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.