شادی دنیا کا انمول رشتہ ہے۔ اسی انمول رشتے میں ذولفقار علی بھٹو کی منسلک ہو گئی ہیں۔ انہوں نے شادی کوئی مہنگے شادی ہال میں نہیں کی اور نہ ہی لاکھوں کا جوڑا پہنا۔ آئیے جانتے ہیں ان کی شادی کیسے ہوئی؟
مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز ہوئی بہر حال اس خوشی کی اطلاع آج فاطمہ کے بھائی ذولفقار علی بھٹو جونیئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر دی۔
اس شادی کی خاص بات یہ ہے کہ نکاح کی یہ تقریب دادا کی لائبریری میں منعقد ہوئی۔ جوکہ 70 ان کی رہائش گاہ 70 کلفٹن کراچی میں واقع ہے۔
فاطمہ بھٹو کے دولہے کا نام گراہم جبران ہے اور دونوں نے نکاح کی اس تقریب میں سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کیا جبکہ فاطمہ نے سر پر روایتی لال رنگ کا دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا تھا۔
اس کے علاوہ ذولفقار علی بھٹو جونیئر نے نئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اور دعاؤں کی بھی درخواست کی۔