ہمارا پیارا شہر کراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا اور یہاں دوسرے صوبوں سے لوگ ساحل سمندر پر سیر و تفریح کیلئے آتے تھے پر اب تو کراچی والوں کی اپنی جان ہی محفوظ نہی رہی تو دوسرے کیا آئیں گے۔
جی ہاں بالکل یہ بات کرنے کا صرف ایک افسوسناک واقعے کی طرف توجہ دلوانا چاہتے ہیں جو گزشتہ روز کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں پیش آیا جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک جوڑا اے ٹی ایم میں موجود تھا اور اپنے پیسے نکال کر یہاں سے نکلنے ہی لگا تھا کہ اتنے میں ایک ڈکیت اندر گھس آیا۔
اور آتے ہی خاتون کو دھکا دیا یہی نہیں بلکہ میاں بیوی دونوں کو اسلحہ دیکھانے لگا ساتھ میں برا بھلا بھی کہا جس کی وجہ سے وہ ڈر گئے اور جیسا جیسا وہ کہتا گیا یہ شہری و یسا ویسا کرتے گئے۔ پہلے تو اس بے رحم انسان نے شوہر سے پیسے ،موبائل لیے اور خاتون کی سونے کی چوڑیاں اور بالیاں اتروا لیں۔ پھر بھی تسلی نہ ہوئی۔
تو انہیں کہنے لگا کہ منہ دیوار کی طرف کر کے زمین پر بیٹھ جاؤ، میرا پیچھا مت کرنا۔ اس کے علاوہ خاتون کو دھکے دیے بدتمیزی سے بات کی۔ ڈکیتی سے بڑا یہ غم تھا کہ اس شخص سے کوئی انتہائی بدتمیزی سے پیش آ رہا ہے۔
اور وہ کچھ کر نہیں پا رہا ہے، بے بسی کے عالم میں انہوں نے عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔ جس پر مقامی پو لیس نے کارروائی شروع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔