پاکستان کو نیچا دکھانے کی ایک اور بھارتی چال ناکام ۔۔ چلتے ٹرک سے بکرے چوری کرنے کا بھارتی پروپیگنڈا کس طرح بے نقاب ہوا؟ دیکھئے

image

قبر کے بعد چلتے ٹرک سے بکرے چوری کرنے کے حوالے سے بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا بری طرح ناکام ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر چلتے ٹرک سے بکرے چرانے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کراچی کی سپر ہائی وے ہے۔

بھارتیوں کی جانب سے ویڈیو میں پاکستان پر یہ طنز کیا گیا کہ یہاں لوگ بھوک اور افلاس کی وجہ سے چوری کے نت نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔

پاکستان کے میڈیا نے گوگل ریوریس امیج ودیگر ٹولزکی مدد سے ویڈیو کا جائزہ لیا تو یہ واضح ہوگیا کہ یہ سڑک پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت کی ہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہائی وے پر لگے بورڈ پر انگریزی میں اورنگ آباد لکھا ہے جبکہ ٹرک کے پیچھے چلنے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر مہاراشٹرا کا نمبر درج ہے۔

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر تالہ لگی ایک قبر کے حوالے سے بھی پوسٹ پر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائیاں کی جارہی تھیں تاہم پاکستانی میڈیا نے اس قبر کے حوالے سے بھی حقیقت بے نقاب کردی تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.